چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ بنگلہ دیش ،، انہوں نے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ چیئرمین جے سی ایس سی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران نیول، ایئر اور آرمڈ فورسز کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقاتیں کیں،، دفاعی و علاقائی سیکیورٹی، عسکری تعاون اور مشترکہ تربیتی اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا،، دونوں ممالک نے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا،، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اسکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹکس، سلہٹ کا بھی دورہ کیا اور زیرِ تربیت افسران سے ملاقات کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ بنگلہ دیش
پیر 27 اکتوبر 2025












