پی ایم ایس امتحانات، عمر کی حد اور چانسز میں اضافہ کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

Calender Icon منگل 6 اکتوبر 2026

حکومت پنجاب نے پراونشل مینجمنٹ سروس (پی ایم ایس) امتحان میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کیلئے عمر کی حد اور مواقع میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی (سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ) کے مطابق پی ایم ایس امتحان میں شرکت کے لیے عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 32 سال کر دی گئی ہے جبکہ امیدواروں کو اب امتحانات کے لیے 3 کے بجائے 4 مواقع ملیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ رعایت 2026 اور2027 کے پی ایم ایس امتحانات کے لیے ون ٹائم ہوگی۔

حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974ء کے سیکشن 23 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب نے متعلقہ قواعد و ضوابط میں موجود کسی بھی امر کے باوجود یہ عمر اور چانسز میں اضافے کی منظوری دی ہے۔

پنجاب حکومت کے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن میں 19 اگست 2026 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن نمبر No.SOR-I(S&GAD)9-2/2022 کو واپس لینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:مکہ معاہدہ کے تحت سعودی عرب میں فوجی دستوں کی تعیناتی کے فیصلے کا مطلب کیا ہے؟

تازہ نوٹیفکیشن 2 اکتوبر 2026 کو لاہور سےجاری کیا گیا جن کی نقول اطلاع اور ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام اور اداروں کو بھجوا دی گئی ہیں۔