مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ سات دہائیوں سے جاری

Calender Icon پیر 27 اکتوبر 2025

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ سات دہائیوں سے جاری ہے ،، اکتوبر 1947 میں جبری قبضے سے شروع ہونے والی یہ داستان آج بھی ظلم، استحصال اور حق تلفی کی علامت ہے ،، کشمیری عوام آج بھی اپنے حقِ خودارادیت کے لیے برسرِپیکار ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اب تک کشمیر پر پانچ قراردادیں منظور کر چکی ہے،، مگر بھارت نے کسی ایک پر بھی عملدرآمد نہیں کیا ،، 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے آرٹیکل 370 ختم کر کے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت سلب کر لی،،جس کے بعد مقبوضہ وادی میں بے روزگاری اور معاشی بدحالی بڑھ گئی،، کشمیری رہنماؤں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبۂ حریت کو دبانے میں ناکام رہا ہے،، عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آبادی کی تبدیلی روکنے اور حقِ خودارادیت کے لیے اقوامِ متحدہ فوری طور پر عملی اقدامات کرے۔