مقبوضہ جموں و کشمیرپر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کو مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کا اقدام تاریخ عالم کا سیاہ باب ہے،27 اکتوبر کے سیاہ باب کی سیاہی بھارتی قیادت کے چہرے پر نمودار ہو رہی ہے،،،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ اقوام عالم کا مسئلہ بن چکا ہے،، پاکستان ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا،،،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا-
وزیر اعلیٰ پنجاب کے مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف پیغام
پیر 27 اکتوبر 2025












