لاہور(Lahore) میں آوارہ کتے نے میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔
ترجمان میو اسپتال کے مطابق کشمیربلاک اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹرنعمان کو زخمی کیا۔
آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹرنعمان کی ٹانگ پر 2 زخم آئے، ڈاکٹر نعمان کو ریبیز سے بچاؤ کے لیے فوری طورپر امیونوگلوبلن اور ویکسین لگا دی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:خیبر پختونخوا میں بڑھتی دہشتگردی کو ہر قیمت پر روکنا ہو گا: وزیرِ اعظم
متاثرہ ڈاکٹر نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ آوارہ کتوں کے حملوں کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔













بدھ 7 اکتوبر 2026 

