نادرا(Nadra) کے پبلک انفارمیشن آفیسر سید شباہت علی نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ جن پنشنرز کے ستمبر تک پروف آف لائف سرٹیفکیٹ جاری نہ ہو سکے تو ان کی پنشن روک دی جائے گی۔
ستمبر میں جن پنشنرز کا نادرا سے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ جاری نہ ہو سکا کیا ان کی پنشن روکی جا رہی ہے۔
بزرگ پنشنرز کی سہولت کے لیے نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ریٹائرڈ ملازمین کے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
کچھ لوگ اس بارے جاننا چاہتے ہیں کہ جن پنشنرز کے ستمبر میں پروف آف لائف سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہو سکے تو کیا ان کی پنشن روک دی جائے گی؟
مزید پڑھیں:وزیراعظم فیول سبسڈی سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
اس اہم سوال کا جواب دیتے ہوئےسید شباہت علی نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے پہلے ہی فیصلہ کر لیا ہے کہ اگر کسی پنشنر کا نادرا سے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہوا، اس بنیاد پر اس کی پنشن نہیں روکی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کے اس فیصلے کے تحت فی الحال ریٹائرڈ افراد آرمی کے ہوں یا دیگر اؔرمڈ فورسز کے، وفاقی یا صوبائی اداروں کے یا پھر وہ ادارے جنہوں نے اب تک پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے لیے نادرا سے رابطہ نہیں کیا، کسی بھی ادارے کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن نہیں روکی جائے گی۔













بدھ 7 اکتوبر 2026 

