پاک بحرین کا تجارتی حجم 1 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف مقرر، اسحاق ڈار

Calender Icon جمعرات 8 اکتوبر 2026

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہے کہ پاکستان اور بحرین نے تجارت کا حجم 1 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے،تجارتی ہدف کےحصول کیلئےدنوں ممالک کوبھرپورکوششیں کرناہوں گی۔

پاکستان اور بحرین کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کا تیسرا اجلاس 5 سال کے وقفے کے بعد اسلام آباد میں ہوا،اجلاس سے خطاب میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کےسفارتی تعلقات کے قیام کو 55 سال مکمل ہو چکے۔

دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط اور تعاون کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان بحرین کا آئندہ مشترکہ وزارتی اجلاس بحرین میں ہوگا۔

اسحاق ڈار نے بحرین کےولی عہد کےدورۂ پاکستان کا بھی خیرمقدم کرتےہوئےکہا کہ پاکستان ان کے دورے کا منتظر ہے،نائب وزیرِاعظم نےبحرین میں اسلام آباد یونیورسٹی آف نرسنگ اورمتعلقہ طبی علوم کے اسپتال کے افتتاح پر بحرینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتےہوئےبحرین کے وزیرِخارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نےبتایا کہ تجارت اور توانائی کے معاملات پر مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

،بحرین موجودہ جنگ کے دوران پاکستان کے کردارکو سراہتا ہے،پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے دوران مثبت کردار ادا کیا، انہوں نے سعودی عرب پرحملوں کی بھی شدیدمذمت کی۔

بحرین کےوزیرخارجہ ڈاکٹرعبداللطیف بن راشد الزیانی دو روزہ سرکاری دورےپراسلام آبادپہنچے،دفتر خارجہ آمد پرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےانکا استقبال کیا،پاکستان اور بحرین کے وزرائے خارجہ کی دوطرفہ ملاقات بھی ہوئی۔

مزید پڑھیں:ڈیڈ لاک ختم، پیپلزپارٹی دونوں ایوانوں میں حکومت کی حمایت کرے گی

ترجمان کےمطابق دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی صدارت کریں گے،ڈاکٹرعبداللطیف بن راشد الزیانی کا دورہ پاکستان اور بحرین کے قریبی،دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔