وفاقی حکومت کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ

Calender Icon اتوار 11 اکتوبر 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی(Sohail afridi) کے بیانات کے تناظر میں وفاقی حکومت نے آئندہ لائحہ عمل پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کےمطابق سہیل آفریدی کے خلاف قانونی اورانتظامی امور سے متعلق حکومتی حلقوں میں مشاورت جاری ہے،وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان سے متعلق وفاقی سطح پر بھی مشاورت جاری ہے،پشاور کے اہم مقامات پر سیکیورٹی انتظامات مزیدسخت کردیےگئےہیں،حساس مقامات کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:ایمرجنسی اور گورنر راج میں کیافرق ہے ،دونوں کےنفاذ کا آئینی طریقہ کار کیا ہے؟

ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت نےدہشتگردی کےخلاف اقدامات میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہ کرنے کےعزم کا اظہارکیا ہے،امن وامان کی صورتحال کےپیش نظرسیکیورٹی اداروں کوبھی چوکس رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔