اسلام آباد ویمنز ٹینس: فرانس اور میکسیکو کی جوڑی نے ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

Calender Icon اتوار 11 اکتوبر 2026

اسلام آباد: فرانس کی ایسٹرڈ سیروٹے اور میکسیکو کی سباستیانی لیون نے ڈبلیو 15 اسلام آباد ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز چیمپیئن شپ 2026 میں ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔

پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں فاتح جوڑی نے جنوبی کوریا کی جیونگ مون اور تھائی لینڈ کی کامونوان یوڈپیچ کو 5-7، 6-2 اور 10-5 سے شکست دی۔

دریں اثنا، سیروٹے اور یوڈپیچ نے اپنے اپنے سیمی فائنل مقابلے جیت کر ویمنز سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی۔ ٹاپ سیڈ سیروٹے نے ازبکستان کی سیول یولداشیوا کو 6-4، 7-5 سے ہرایا، جبکہ یوڈپیچ نے جنوبی افریقا کی ووزوکو مڈلوالو کو 6-0، 6-4 سے شکست دی۔

ویمنز سنگلز کا فائنل 11 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا جس میں سیروٹے اور یوڈپیچ چیمپیئن شپ کے ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

چیمپیئن شپ کے پہلے مرحلے میں 17 ممالک کی 30 کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں۔ ایونٹ کی سرپرستی فاطمہ گروپ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ، وفاقی اعلان مسترد کرتے ہیں، فضل الرحمان

چیمپیئن شپ میں فرانس، چین، روس، ڈنمارک، میکسیکو، ازبکستان، جنوبی افریقا، نیدرلینڈز، جنوبی کوریا، نیپال، جاپان، ہانگ کانگ، جرمنی، تھائی لینڈ، ترکیہ، جمہوریہ چیک اور پاکستان کی کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔