ایمرجنسی اور گورنر راج سیاسی کشیدگی بڑھائے گا، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان

Calender Icon اتوار 11 اکتوبر 2026

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایچ آر سی پی نے خبردار کیا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج سیاسی کشیدگی میں اضافے اور جمہوری عمل کمزور کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:کینیا کے اولمپک چیمپئن ایلیوڈ کیپچوگے نے میلبرن میراتھون جیت لی

ایچ آر سی پی نے وفاق اور پی ٹی آئی پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر بامقصد سیاسی بات چیت کا دوبارہ آغاز کریں اور یقینی بنائیں کہ کسی بھی بہانے شہریوں کے بنیادی حقوق معطل نہ کیے جائیں۔