پکڑ دھکڑ شروع؛ صوابی سے پی ٹی آئی کے 59 کارکنان گرفتار

Calender Icon اتوار 11 اکتوبر 2026

پیر کو صوابی میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ہونے والا تھا جو صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کی وجہ سے نہیں ہو سکے گا۔ پولیس نے زمان پارک جانے والے راستے بند کردیے

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد ضلع صوابی میں پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں اور پکڑ دھکڑ شروع کردی۔

آخری اطلاعات تک پولیس نے 59 کارکنوں کو گرفتارکر لیا، پیر کو صوابی میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پونے والا تھا جو صوبے میں ایمرجنسی کے نافذ کی وجہ سے نہیں ہو سکے گا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں شدید بجلی بحران، لوڈشیڈنگ دورانیہ 18 گھنٹے سے متجاوز

اطلاعات کے مطابق جہانگیرہ پل، پشاور اسلام آباد موٹر وے پر دریائے سندھ پل اور دیگر مقامات پر کنٹینر پہنچا دیئے گئے ہیں تاہم سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔