ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

Calender Icon پیر 12 اکتوبر 2026

ریاض: سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اسے کم کرنے کی کوششوں پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملوں میں تیزی آئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران، سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔

مزید پڑھیں:اے آئی ایجنٹس کی امریکی ویب سائٹ تک رسائی کی کوشش

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان یہ رابطہ اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔