تیل اور گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ذرائع کے مطابق ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے، جس کے تحت پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سامنے آنےاوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق 13 اکتوبر کیلئے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 93 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے. دوسری جانب ٹرانسپورٹ اور ہیوی مشینری میں استعمال ہونے والے ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت اور اوگرا کی جانب سے ان نئی قیمتوں کا باضابطہ نفاذ مقررہ طریقہ کار کے مطابق13 اکتوبر کیلئے عمل میں لایا جائے گا۔













پیر 12 اکتوبر 2026 

