مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی 6 ماہ بعد بحال ہوجائے گی۔ اسمبلی اپنا لیڈرخود منتخب کرے گی، دوبارہ حکومت بن جائے گی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاسی خلا پر کرنے کی حکمت عملی بنارہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت سیاسی مفاد کو قومی مفاد پرترجیح دے رہی تھی، گورنرراج دہشتگردی کے خاتمے تک رہے گا۔ جلد پورے صوبے سے دہشتگردی کا خاتمہ کردیا جائےگا۔
راناثنا نے کہا کہ پی ٹی آئی کو قومی مفاد کیخلاف کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائےگی، سیاسی سرگرمی کریں تو اجازت ہونی چاہیے لیکن وہ سیاسی ایکٹ کرتے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نےمولانا فضل الرحمٰن کو دھوکہ نہیں دیا، مولانا کا احترام کرتے ہیں کسی معاملے پرغلط کہنے کو تیارنہیں، مولانا نےکہامیری وزیراعظم سے بات ہوئی تھی، پی ٹی آئی نے اصولی طورپرلانگ مارچ ختم کرنےکی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم نےدوٹوک کہا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون اوردھرنا ختم کریں، پی ٹی آئی والے ان مطالبات کو نہ ہمارے ساتھ نہ مولانا کے ساتھ ماننے پر تیار ہوئے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ سہیل آفریدی 9 مئی کے مقدمات میں پہلے ہی نامزد ہیں، جن مقدمات میں شواہد ہوں گے ،کارروائی ہوگی۔ اسمبلی اپنا لیڈرخود منتخب کرے گی، دوبارہ حکومت بن جائےگی۔ گورنر راج یا ایمرجنسی عدالت میں چیلنج کرنا ان کا آئینی حق ہے۔
مزید پڑھیں:پاک فوج کا فتح 2 ای آر ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر
مشیر وزیراعظم نے کہا کہ فیصل واڈا پہلے ہی دکھی انسان ہیں آپ ان کے پیچھے کیوں پڑے ہیں، میرے خیال سے فیصل واوڈا سے آپ کواپنی ہمدردی کرنی چاہیے۔













بدھ 14 اکتوبر 2026 

