سعودیہ پر حوثیوں کے میزائل و ڈرون حملے، ملبہ گرنے سے 4 افراد زخمی، عمارتوں کو نقصان

Calender Icon بدھ 14 اکتوبر 2026

سعودی فضائی دفاعی نظام نے منگل اور بدھ کی صبح مملکت میں مختلف اہداف پر حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے جانے والے کروز، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کردیا۔

منگل کی رات ریاض میں عرب اتحاد نے مختلف علاقوں میں 6 کروز، دو بیلسٹک میزائل اور 5 ڈرونز مار گرائے۔ میزائل کا ملبہ گرنے سے 4افراد زخمی جبکہ 15 رہائشی عمارتوں کومعمولی نقصان پہنچا۔

وزارت توانائی کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا الشرقیہ ریجن کے شہر ظہران میں آرامکو کی ایک انتظامی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس سے معمولی نوعیت کی آگ لگی۔ ذرائع نے کہا کہ متعلقہ حکام نے واقعے پر فوری کارروائی کی اور ضروری اقدامات کیے۔

یمن کی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان نے بتایا ریاض اور جنوبی ریجن میں چار کروز میزائلوں اور دو ڈرونز کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری

عرب اتحاد نے کہا کہ وہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرونز اور کروز میزائلوں کے خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اتحاد کے مطابق ایسے خطرات کا پتا چلا لیا گیا ہے اور انہیں روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔