رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ کیسے پیش آیا؟ تحقیقات میں اہم انکشافات

Calender Icon بدھ 14 اکتوبر 2026

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کوحادثےکی ابتدائی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔

ریلوےذرائع کےمطابق ٹرین حادثے کی وجہ دوسری بوگی کے نیچے لٹکا ہوا ایک پرزہ بنا،جو ریلوے کراسنگ کےبلاک سے ٹکرا کراس میں پھنس گیا،بوگی کےٹرس بارہینگر کا ایک حصہ کراسنگ میں پھنسنے سے ایک پہیہ ریل کی پٹری کے اوپرچڑھ گیا۔

جس کےنتیجےمیں ٹرین کی 14 بوگیاں پٹری سےاترگئیں،حادثےکی جگہ سے ٹرس بار ہینگرکا باقی حصہ بھی برآمد کرلیاگیا،جبکہ دیگر پرزے بھی کراسنگ میں پھنسے ہوئے ملے ہیں۔

مزید پڑھیں:پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا 71 سالہ پوپ لیو چہاردہم کا آپریشن کامیاب

ریلوے ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹرین صبح پانچ بجے 672 ٹن وزن کےساتھ روانہ ہوئی تھی،انجن اور سامان والی وین بحفاظت کراسنگ سے گزرگئے تھے،تاہم دوسری بوگی کے نیچے موجود پرزہ پھنسنے کے باعث ٹرین پٹری سے اترگئی،حادثے میں ریلوے کے مختلف شعبوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔