محکمہ فوڈ اورنان بائیوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ،،، نان بائی ایسوسی ایشن نے آج احتجاج کی کال موخر کردی ،،نان بائی ایسوسی ایشن حکام کے مطابق احتجاج کی کال محکمہ فوڈ کی یقین دہانی کے باعث 5 نومبر تک موخر کی گئی ہے ،، جڑواں شہروں کے نان بائیوں نے آج سے تندور بند رکھنے کا اعلان کیا تھا ،، نان بائیوں نے معیاری و سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی اور پیرا کی کارروائیوں کے خلاف کال دی تھی-
محکمہ فوڈاورنان بائیوں کے مذاکرات کامیاب ،نان بائی ایسوسی ایشن کا احتجاج موخر
منگل 28 اکتوبر 2025












