وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے زندگی کی 52بہاریں دیکھ لیں

Calender Icon منگل 28 اکتوبر 2025

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 28 اکتوبر 1973ء کو پیدا ہوئیں، مریم نواز کی شادی 1992ء میں کیپٹن (ر) صفدر سے ہوئی، اعلیٰ تعلیم یافتہ مریم نواز کا سیاسی سفر 2013ء کے انتخابات سے شروع ہوا جب انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم ایسے زبردست اور کامیاب انداز میں چلائی کہ میاں نواز شریف ملک کے تیسری بار وزیراعظم منتخب ہوگئے۔مریم نواز صرف سیاسی میدان میں ہی نہیں بلکہ خواتین کے حقوق اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ میں بھی نمایاں ہیں اور اسی بناء پر برطانوی نشریاتی ادارے نے نواز شریف کے دور اقتدار میں انہیں دنیا کی 100 سربراہان مملکت کی بااثر بیٹیوں میں شامل کیا تھا ۔