بھارتی ویب سائٹ نے پاکستان کی معاشی کامیابی تسلیم کی

Calender Icon منگل 28 اکتوبر 2025

پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف عالمی سطح پر ،،، بھارتی ویب سائٹ نے بھی تسلیم کر لیا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں معاشی بہتری کی روشن مثال بن کر ابھرا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ ساؤتھ ایشیا مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق 2023 سے 2025 تک پاکستان نے شاندار معاشی تبدیلی کا سفر طے کیا۔ حکومت کی مؤثر پالیسیوں اور آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج نے معیشت کو استحکام بخشا۔ ایس آئی ایف سی فریم ورک کے تحت پاکستان نے کان کنی، توانائی، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کیا،،رپورٹ کے مطابق جی ڈی پی 3 فیصد پرائمری سرپلس کے ساتھ 24 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچی، مہنگائی 17.3 سے کم ہو کر 0.3 فیصد رہ گئی، جبکہ ترسیلات زر اور اسٹاک مارکیٹ نے بھی نمایاں ترقی دکھائی۔