حوثیوں کا مدینہ منورہ پر کروز میزائل حملہ، اتحادی فوج کا ناکام بنانے کا دعویٰ

Calender Icon جمعرات 15 اکتوبر 2026

دفاعی فورسز نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی انٹرسیپٹ کرکے ناکارہ بنا دیا، اتحاد ترجمان ترکی المالکی

سعودی قیادت میں یمن میں سرگرم اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فورسز نے مدینہ منورہ کے علاقے میں ایک کروز میزائل کو فضا میں روک کر تباہ کر دیا۔

اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق دفاعی فورسز نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی انٹرسیپٹ کرکے ناکارہ بنا دیا۔تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ میزائل کہاں سے داغا گیا تھا، اس کا ممکنہ ہدف کیا تھا اور آیا اس واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر خزانہ، موڈیز وفد ملاقات؛ بہتر ملکی کریڈٹ ریٹنگ امکانات پر گفتگو

میزائل حملے کی ذمہ داری بھی کسی فریق کی جانب سے قبول کیے جانے کی اطلاع نہیں ہے۔واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے آنا باقی ہے۔