امریکا اور جاپان کے درمیان نایاب اور اہم معدنیات کی فراہمی کےمعاہدے پر دستخط ہوگئے ،ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو جاپان کے فوجی سازو سامان کے آرڈر موصول ہو گئے ہیں، امریکا اور جاپان کے درمیان تجارتی معاہدہ بہت ہی منصفانہ ہے- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم سنائے تاکائچی سے ملاقات کی ،ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم نے ایک دوسرے کی تعریفوں کے پل باندھ دیے،،،امریکی صدر نے جاپانی وزیراعظم کی دفاعی پالیسیوں کو ’’قابلِ تعریف‘‘ قرار دیا، تاکائچی نے بھی ٹرمپ پر تعریفوں کی بارش کی اور ملاقات کے دوران اعلان کیا کہ وہ امریکی صدر کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کریں گی-
امریکا اورجاپان کے درمیان معدنیات کی فراہمی کےمعاہدے پردستخط
منگل 28 اکتوبر 2025












