پاکستان ہاکی فیڈریشن کا گول کیپرز کیلئے تربیتی کیمپ، 15 کھلاڑی شریک

Calender Icon جمعہ 16 اکتوبر 2026

اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرِ اہتمام ملک میں ہاکی کے فروغ اور گول کیپرز کی عالمی معیار کے مطابق تربیت کیلئے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

پاکستان میں پہلی بار غیر ملکی کوچ باب ویلڈوف کی زیر نگرانی غیر ملکی سپیشلائزڈ گول کیپنگ کوچ جونیئر اور سینیئر ٹیموں کے منتخب 15 گول کیپرز کو جدید ترین تکنیکوں کی تربیت دیں گے۔

نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں خصوصی تربیتی کیمپ 7 روز پر مشتمل ہوگا جس میں روزانہ صبح اور شام کے سیشنز میں گول کیپرز کی کارکردگی اور صلاحیتوں کو نکھارا جائے گا۔

بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید گول کیپنگ اسکلز کی تربیت اور تکنیکی مہارتوں، جسمانی فٹنس اور ذہنی اعتماد میں اضافہ شامل ہیں۔ مذکورہ کیمپ میں سینیئر اور جونیئر ٹیم و کیمپ کے 15 گول کیپرز کو مدعو کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکہ، اسکول میں نوجوان کی فائرنگ، بچوں سیمت 4 افراد ہ ہلاک، 2 شید زخمی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق اس کیمپ کا بنیادی مقصد پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل اور دفاعی لائن کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس ٹریننگ کے ذریعے گول کیپرز کو جدید دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔