26 نومبر احتجاج: علیمہ خان کیس کامحفوظ فیصلہ چوتھی مرتبہ مؤخر

Calender Icon جمعہ 16 اکتوبر 2026

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔

کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے محفوظ فیصلہ 26 اکتوبر تک بغیر کارروائی کے مؤخر کیا۔

سماعت کے دوران علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اے ٹی سی راولپنڈی نے مقدمے کا فیصلہ 22 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:پابندیوں میں نرمی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

فیصلہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے محفوظ کیا تھا، عدالت نے آج چوتھی مرتبہ فیصلہ مؤخر کیا ہے۔