حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، پیٹرول کی قیمت میں کمی

Calender Icon جمعہ 16 اکتوبر 2026

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 386 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا، ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 17، 18 اور 19 اکتوبر کیلئے ہوں گے۔