کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے پنجاب بھر میں 91 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، 2 ہینڈ گرنیڈ، 3 ڈیٹونیٹرز اور 20 فٹ فیوز وائر برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت شہزاد، محمود، نعمان، عدنان اور فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ پنجاب بھر میں رواں ہفتے کے دوران 1,484 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن کے دوران 77 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: جنرل عامر رضا
ترجمان کے مطابق کومبنگ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 50 ہزار 865 افراد کی جانچ پڑتال کی گئی۔ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف کے تحت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔













ہفتہ 17 اکتوبر 2026 

