پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی(Faisal Qureshi) کی اہلیہ ثنا فیصل کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
حال ہی میں فلم ’مینگو جٹ‘ کے پریمیئر میں فیصل قریشی نے اپنی اہلیہ ثنا فیصل اور ساتھی اداکارہ حریم فاروق کے ہمراہ شرکت کی۔
تقریب کے دوران فیصل قریشی نے حریم فاروق کو گلے لگایا اور دونوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی، تاہم اس موقع پر موجود ثنا فیصل کے چہرے کے تاثرات نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ثنا فیصل کے تاثرات سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ثنا جس انداز میں حریم کو دیکھ رہی تھیں، وہ خاصا دلچسپ تھا۔
مزید پڑھیں:پیدائش، وفات اور شادی کے سرٹیفکیٹس کے اجرا کے لیے نیا نظام متعارف
دوسرے صارف نے لکھا کہ شاید ثنا بھی گلے ملنے کی توقع کر رہی تھیں، جبکہ بعض افراد نے سرعام گلے ملنے کے انداز پر اعتراض کیا۔
تاہم ثنا فیصل نے وائرل ویڈیو پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
View this post on Instagram













ہفتہ 17 اکتوبر 2026 

