پی ڈی ایم اے بلوچستان کے زیرِ اہتمام “یومِ آفات میں خطرات کی کمی” کے حوالے سے ایک آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کا مقصد صوبے میں قدرتی آفات کے خطرات میں کمی لانے، عوامی آگاہی کو فروغ دینے اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ ورکشاپ میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی، ڈائریکٹر فیصل نسیم پانیزئی، ڈائریکٹر عطاء اللہ مینگل اور دیگر افسران نے شرکت کی پروگرام کا مقصد صوبے میں قدرتی آفات کے خطرات میں کمی لانے، عوامی آگاہی کو فروغ دینے اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قدرتی آفات کے خطرات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے ہر وقت تیار ہے، اور گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال ادارہ زیادہ فعال اور مؤثر انداز میں کام کر رہا ہے۔ورکشاپ کے دوران پی ڈی ایم اے کی جانب سے نئی ایکوپمنٹس کی نمائش بھی کی گئی، جس میں ریسکیو، ریلیف اور ایمرجنسی ریسپانس سے متعلق جدید ساز و سامان پیش کیا گیا۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان کے زیرِ اہتمام آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
منگل 28 اکتوبر 2025












