قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہاہے کہ تین ملکی سیریز ہمارے کےلیے کافی اہم ہے ، ہماری ٹیم نے ٹی ٹوینٹی میں اچھی کارکردگی دکھائی۔
ون ڈے کی گزشتہ چارسیریز میں ٹیم بنانے کی کوشش کی،ہمارا فوکس ورلڈکپ پر ہے ،میگاایونٹ کےمطابق وکٹیں بنانے کی کوشش کی۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہناتھا کہ سلمان آغا اچھے کرکٹر ہیں،فرسٹ کلاس میں ٹرپل سنچری بناکرآرہےہیں،سلمان آغا کو اپنے رول کےمطابق معلوم ہے ، ہمیشہ کوشش ہوتی کہ ٹیم کے لیے کارکردگی دکھاؤں،انشااللہ اس مرتبہ بھی اچھی پرفارمنس کی کوشش کروں گا، ہماری ٹیم میں ہم آہنگی ہے،سب کا فوکس ورلڈکپ جیتنے پر ہے ۔
کپتان کا کہناتھا کہ بابراعظم ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے ، بابراعظم پرکوئی پریشرنہیں،وہ اہم کھلاڑی ہیں،بابراعظم ہمیشہ پاکستان کےلیے رنز کرتے رہے ہیں ،سب لڑکے ملک کوخوشیاں دینے کی کوشش کررہےہیں،ہم 350 یا 400 رنزکا ہدف بھی حاصل کرسکتےہیں،جیسی کنڈیشن ڈیمانڈ کرے گی ویساکھیلیں گے،ہمارے پاس اچھا بیٹنگ آرڈر ہے ،ہمارا فوکس میچز جیتنے پر ہے ۔
مزید پڑھیں:بچوں کی خفیہ ویڈیوز بنانے والے سابق امریکی جم کوچ کو 90 سال قید کی سزا
ان کا کہناتھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کومرحلہ وار موقع دیا جاتا ہے، بابراعظم کی موجودگی بطور کپتان کافی فائدہ مند ہوتی ہے ، بابراعظم کے پاس کپتانی کا کافی تجربہ ہے،ہم ان سےسیکھتےہیں، ون ڈے میں صائم ایوب کی بولنگ کی بہت ضرورت ہے۔













ہفتہ 17 اکتوبر 2026 

