معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے پہلے فولڈنگ اسمارٹ فون آئی فون ڈوو کی پری آرڈر بکنگ شروع ہوتے ہی صارفین کی بڑی تعداد نے اسے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی،جس کے باعث صرف آدھے گھنٹے بعد ہی خریداروں کو ڈیلیوری کیلئے کئی ماہ انتظار کا بتایا جانے لگا۔
ایپل نےگزشتہ ماہ ایک تقریب میں آئی فون ڈوومتعارف کرایا تھا،جسکے ساتھ آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس بھی پیش کیےگئے،کمپنی کا یہ پہلا فولڈنگ اسمارٹ فون ہے،جسے آئی فون کے تقریباً 20 سالہ سفر میں ڈیزائن کی بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کا جلد اسپورٹس کانفرنس بلانے کا اعلان
اعلان کےمطابق آئی فون ڈوو کےپری آرڈرز 16اکتوبرسےشروع ہوئے،جبکہ باقاعدہ فروخت اورابتدائی خریداروں کوڈیلیوری 23 اکتوبرسےہونا تھی،تاہم امریکا اوربرطانیہ میں ایپل کے آن لائن اسٹورز پر صارفین کو بتایا گیا کہ نئے آرڈرکی صورت میں فون 22 جنوری تک موصول ہوگا۔













ہفتہ 17 اکتوبر 2026 

