ایشیاء کپ کے پاک بھارت میچ تنازعہ میں پاکستانی موقف نے آئی سی سی کو پیچھے ہٹنے پرمجبور کردیا ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی،آئی سی سی واقعہ کی انکوائری کریگا- میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے کپتان اور منیجر سے باضابطہ معذرت کی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے واضح کیا کہ کرکٹ ایک عالمی کھیل ہے جسے سیاسی تنازعات سے پاک ہونا چاہیے،،،،محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم اب کارکردگی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے گی،،، انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ تنازع پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور رمیز راجا سے بھی مشاورت کی گئی جبکہ وزیر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی مکمل حمایت بھی حاصل رہی
پاک بھارت تنازعہ ،پاکستانی موقف نے آئی سی سی کو پیچھے ہٹنے پرمجبورکردیا


مزید خبریں
تازہ ترین
باجوڑ میں دھماکا، 3 بچے شہید اور 5 زخمی
2 گھنٹے قبل
معلومات تک رسائی جمہوری حق ہے: وزیراعظم
2 گھنٹے قبل