عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ؟

Calender Icon ہفتہ 17 اکتوبر 2026

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے نئی قیمتیں جاری کردیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں ایک ہزار 600 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت ایک ہزار 372 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے پر آگئی، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا ایک ہزار 258 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 45 ہزار 47 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی اونس قیمت 4 ہزار 165 ڈالر ہوگئی۔

مزید پڑھیں:’’ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز 2026‘‘گولڈ و برونز میڈل سنرجی گروپ کے نام

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ 24 قیراط چاندی 81 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 175 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 69 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 294 روپے پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 81 سینٹ کم ہوکر 56.97 ڈالر فی اونس ہوگئی۔