بابراعظم کی ون ڈے ٹیم میں جگہ خطرے میں ہے، شعیب اختر

Calender Icon ہفتہ 17 اکتوبر 2026

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ون ڈے ٹیم میں بابراعظم کی جگہ پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ انہیں فارمیٹ سے باہر کرنے پر غور کر رہی ہے۔ پاکستانیسیاحت

نیشنل ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے میزبان سے سوال کیا کہ کیا وہ بابراعظم کو ون ڈے ٹیم میں منتخب کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ بھی اسی حوالے سے سوچ رہی ہے۔

تاہم شعیب اختر نے واضح کیا کہ وہ کوئی تنازع کھڑا نہیں کرنا چاہتے اور ان کے خیال میں بابراعظم کو کھیلنا چاہیے، لیکن انہیں اپنی کارکردگی سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ون ڈے کرکٹ کے لیے موزوں کھلاڑی ہیں۔

شعیب اختر نے 50 اوورز کی کرکٹ میں عاقب جاوید کو درپیش چیلنجز کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں یہ ذمہ داری نبھانا مشکل ہوگا، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا اندازہ غلط ثابت ہو۔

مزید پڑھیں:فوجی حل ممکن نہیں، یمن تنازع ختم کرانے کو تیار ہیں، ایران کی پیشکش

بابراعظم نے آخری ٹیسٹ سنچری دسمبر 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں ناٹ آؤٹ 161 رنز بنا کر اسکور کی تھی جبکہ ان کی آخری ون ڈے سنچری نومبر 2025 میں سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں ناٹ آؤٹ 102 رنز تھی جو اس فارمیٹ میں ان کی 20ویں سنچری تھی۔