پی ٹی آئی کا براہ راست مذاکرات سے انکار، اب فیصلہ اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس میں ہوگا: اسد قیصر

Calender Icon اتوار 18 اکتوبر 2026

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے رہنما اسد قیصر نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی اب براہ راست مذاکرات نہیں کرے گی، آئندہ کا لائحہ عمل اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں طے کیا جائے گا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے فیصلوں کا جواب بھرپور مزاحمت کی صورت میں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے فیصلوں کے نتائج خود بھگتے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کے ممکنہ اقدام کی بھی مخالفت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی جماعت ہر فورم پر اس کا مقابلہ کرے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور انگلینڈ کا میچ چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے نام کرنے کا اعلان

اسد قیصر کے بیان کے بعد اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس کے آئندہ فیصلوں کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں حکومت کے اقدامات کے خلاف مشترکہ حکمت عملی طے کیے جانے کا امکان ہے۔