پیدائش کے فوراً بعد نومولود کا شاہانہ انداز میں آرام، ویڈیو وائرل

Calender Icon پیر 19 اکتوبر 2026

مصر(egypt) میں پیدائش کے فوراً بعد غیر معمولی پرسکون انداز میں لیٹنے والے نومولود بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر صارفین دلچسپ تبصرے کرنے لگے۔

بینکاک پوسٹ کے مطابق قاہرہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کے ماہر ڈاکٹر اسلام الدح نے نومولود کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں طبی عملے کو بچے کی ناف کی نال کاٹنے کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بچہ غیر معمولی طور پر پرسکون انداز میں لیٹا ہوا ہے۔

ویڈیو میں بچے کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا جس کے بعد لوگوں نے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا۔

مزید پڑھیں:مشہور ریسلر بینجمن سیٹرلی کی اچانک موت کی وجہ سامنے آگئی

بعض صارفین نے مذاقاً کہا کہ بچہ دنیا میں آتے ہی ریٹائرمنٹ کے لیے تیار دکھائی دیتا ہے جبکہ کچھ نے اسے بادشاہ قرار دیا۔

نومولود کے منفرد انداز نے دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی جبکہ اس کی پرسکون کیفیت اور لیٹنے کے انداز پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیو نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور اتوار تک صرف ٹک ٹاک پر اس کے دیکھے جانے کی تعداد 20 کروڑ کے قریب پہنچ رہی تھی۔