موت کے موضوع پر وعظ دیتے ہوئے صلیب گرنے سے پادری جاں بحق، دلخراش ویڈیو سامنے آگئی

Calender Icon پیر 19 اکتوبر 2026

ایکواڈور میں چرچ (Church)کی عبادت کے دوران دیوار پر لٹکی بھاری صلیب سر پر گرنے سے پادری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

چرچ حکام کے مطابق پادری پیٹریشیو الفریڈو چرچ آف پرپیچوئل ریلیف میں مذہبی تقریب کی ادائیگی اور لائیو اسٹریمنگ میں مصروف تھے۔

رپورٹس کےمطابق پادری موت کے موضوع پر وعظ کر رہے تھے کہ اسی دوران ان کے پیچھے دیوار پر لٹکی بڑی صلیب اچانک ان کے سر کے پچھلے حصے پر آگری، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

مزیدپڑھیں:لڑکے اور لڑکیاں ایک ہی ٹیم میں شامل؟ کرکٹ کا نیا ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ فارمیٹ متعارف

چرچ حکام نے پادری پیٹریشیو الفریڈو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سینٹرل ویکیریٹ کے چرچ آف پرپیچوئل ریلیف میں خدمات انجام دے رہے تھے۔