عالمی منڈی میں خام تیل(Crude Oil) کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 0.45 فیصد گر کر 109.06 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے نومبر کے معاہدے کی قیمت 0.33 فیصد کمی کے بعد 103.32 ڈالر فی بیرل رہی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق قیمتوں میں کمی کی ایک وجہ روسی توانائی کی برآمدات سے متعلق امریکی پابندیوں میں ممکنہ نرمی ہے، جس سے عالمی منڈی میں تیل کی رسد بڑھنے کی توقع پیدا ہوئی ہے۔ تاہم امریکی حکام نے اس معاملے پر حتمی فیصلے کا اعلان نہیں کیا۔
مزید پڑھیں:بھارتی فوج کی غداری کا ایک اور ثبوت، حساس معلومات کی منتقلی کے ہوشربا انکشافات
دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور توانائی کی تنصیبات کو ممکنہ خطرات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی رسد کے حوالے سے خدشات برقرار ہیں۔
گزشتہ کاروباری سیشن میں برینٹ خام تیل کی قیمت 110.70 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، جو 20 مئی کے بعد بلند ترین سطح تھی۔













منگل 20 اکتوبر 2026 

