8 ایم این اے غائب ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ کہاں ہے؟ محمود اچکزئی

Calender Icon منگل 20 اکتوبر 2026

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی(Mahmood Khan Achakzai) نے آزادانہ و منصفانہ الیکشن کروانے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ 8 ایم این اے غائب ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ کہاں ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ آپ یہاں بولنے تک نہیں دیتے، ہمیں آپ سے کچھ نہیں چاہیے، آپ آزادانہ و منصفانہ الیکشن کرائیں۔

مزید پڑھیں:پنجاب اور کے پی میں ایل پی جی 500 روپے تک جا پہنچی

ادھر وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات میں آئینی ذمہ داریاں مکمل ہونی ہیں، وزیراعظم ہاؤس شہباز شریف ہاؤس نہیں، وہ وزیراعظم کا ریاستی گھر ہے جب کہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی حیثیت میں نہیں بلکہ ایک آئینی عہدہ ہے۔