وفاقی وزیرمذہبی امورسردار محمد یوسف نے پاک سعودی دفاعی معاہدہ کاخیرمقدم کیا ہے،وفاقی وزیر مذہبی نے وزیر اعظم پاکستان اور سعودی شہزادہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مبارکباد دی ہے-وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے پاکستانی اور سعودی عوام اور پوری امت مسلمہ کے لئے یہ خوشی کا موقع ہے ،پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور افواج پاکستان کو بھی اس معاہدے کی مبارکباد دیتا ہوں،وفاقی وزیر مذہبی امور کا مزید کہنا تھا پاکستان اور سعودی عرب امت مسلمہ کے دوروشن ستارے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدہ دوستی اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہے، ان کا کہنا تھا پاکستان اور سعودی عرب یک جان اور دو قالب ہیں،،حرمین شریفین کی حفاظت ہمارے لئے اعزاز اور فخر کا باعث ہے،دفاعی معاہدہ سے پوری امت مسلمہ کو تقویت ملے گی-
وفاقی وزیرمذہبی امورسردار محمد یوسف کاپاک سعودی دفاعی معاہدےکاخیرمقدم
جمعرات 18 ستمبر 2025












