خیبرپختونخوا حکومت جانے کا نقصان سب کو ہورہا ہے، شوکت یوسفزئی

Calender Icon بدھ 21 اکتوبر 2026

رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ احتجاج سے متعلق ناکام حکمت عملی کی پوری پارٹی ذمہ دار ہے۔ شروع سےلگ رہاتھاکہ پلاننگ میں کمی ہے۔ میں نے خط لکھ کر اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ خیبرپختونخوا میں حکومت جانے کا نقصان پارٹی سمیت کارکنوں کا بھی ہورہا ہے۔

سماء کے پروگرام پروگرام “ندیم ملک لائیو” میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی کا متفقہ فیصلہ تھا کہ ناکامی کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے، ایک خط لکھا تھا کہ یہ چیزیں ہورہی ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت جانےسےنقصان ورکرزکوبھی ہورہاہے، بہت سےلوگ گرفتارہیں،ابھی تک چھاپے پڑ رہے ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سلمان اکرم راجا کےٹویٹ پرعلی امین گنڈاپورکا ردعمل آیا۔ کچھ ممبران سے نیا واٹس اپ گروپ بنانے کا پوچھا۔ ان کا مؤقف تھا لوگوں کو بکھرنے سے بچانے کیلئے گروپ بنایا۔ اس کا ہرگزمطلب نہیں علی امین گنڈاپورکو وزیراعلیٰ بنایا جائے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ممبران کا مؤقف تھا کہ ایمرجنسی لگ گئی تھی،پہلے گروپ کے کئی لوگ گرفتار ہیں، گروپ اس لیے بنایاکہ لوگ نہ بکھریں اورایک ہوجائیں۔ گروپ میں سہیل آفریدی،علی امین کی کابینہ کےلوگ بھی ہیں۔ میٹنگ اس لیےکی کہ پارٹی کو تجاویز کی ضرورت ہے تو ہم حاضر ہیں۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ایک مطالبہ تھاکہ ہمارےساتھ سیاسی جماعتوں کوآن بورڈ لیناہے، آن بورڈ کرنےمیں کیامشکلات تھیں کہ انہوں نےسب کچھ ختم کردیا۔

مزید پڑھیں:نابینا اور بہرے افراد کے لیے انقلابی گلوویز: جدید ٹیکنالوجی سے تنہائی کا خاتمہ

ہم کس آپریشن اور پالیسی میں رکاوٹ بنے؟ سب سےزیادہ بجٹ خیبر پختونخوا پولیس کو دیاجارہاہے، دراندازی وزارت داخلہ اورحکومت کی ناکامی ہے۔