لاہور : ویری فکیشن کا جھنجھٹ اب ختم ہوگیا، پنجاب زمین ایپ پر شناختی کارڈ (Id Card)کی تصدیق کا مکمل طریقہ صرف 5 مراحل پر مشتمل ہے۔
پنجاب میں شہریوں کے لیے زمین سے متعلق خدمات کے حصول کو مزید آسان بنانے کے لیے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے پنجاب زمین ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کی تصدیق کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق تمام متعلقہ شہری چند آسان مراحل مکمل کرکے پنجاب زمین ایپ سے اپنے شناختی کارڈ کی تصدیق باآسانی کرسکتے ہیں۔
شناختی کارڈ کی تصدیق کے لیے سب سے پہلے پنجاب زمین ایپ کھولیں اور اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر اور پاس ورڈ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں۔
لاگ اِن ہونے کے بعد ایپ میں موجود ’گو ٹو ویری فکیشن‘ کے آپشن پر کلک کریں۔ اس کے بعد شناختی کارڈ پر موجود کیوآر کوڈ اسکین کریں۔
کیوآر کوڈ اسکین ہونے کے بعد شہری کو اپنا نام اور والد کا نام درج کرنا ہوگا، تمام مطلوبہ معلومات درست طور پر درج کرنے اور تصدیقی عمل مکمل کرنے کے بعد شناختی کارڈ کی تصدیق کامیابی سے مکمل ہوجائے گی۔
یوں پنجاب زمین ایپ پر شناختی کارڈ کی تصدیق کے لیے شہریوں کو کسی پیچیدہ طریقہ کار سے گزرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ رجسٹرڈ اکاؤنٹ سے لاگ اِن تصدیق کے آپشن کا انتخاب، شناختی کارڈ کا کیو آر کوڈ اسکین اور بنیادی معلومات درج کرکے یہ عمل مکمل کیا جاسکتا ہے۔













جمعرات 22 اکتوبر 2026 

