سعودی عرب (Saudi Arabia)جانے والے مسافروں کیلئے لازمی ویکسینیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔
کراچی ائیرپورٹ سے عمرہ اور سعودی عر ب جانے والے دیگر مسافروں کے لیے لازمی ویکسینیشن کی تصدیق پر عملدرآمد 20 نومبر صبع 10 بجے سے کیا جائے گا جبکہ اس کی مدت میں ایک ماہ کی مزید توسیع کردی گئی ہے۔
لازمی ویکسینیشن کے لیے قبل ازیں 15 اکتوبر کی اعلان کردہ تاریخ کے تحت بغیر ویکسینیشن کارڈ سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:امریکا نے ایران کی 4 کمپنیوں اور 9 بحری جہازوں سمیت 5 افراد پر پابندی عائد کر دی
سرکلر کے مطابق سفر سے 10 روز قبل لازمی ویکسینیشن کے تحت ائیرپورٹ پر سرکاری ڈسپنسری میں 24 گھنٹے ویکسینیشن جاری تھی جب کہ دور دراز سے آنے والے زائرین و دیگر مسافروں کو ایمرجنسی میں کراچی ائیرپورٹ ڈیپارچر لاؤنج میں بھی یہ سہولت دستیاب تھی۔













جمعرات 22 اکتوبر 2026 

