وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری(Azma Zahid Bukhari) نے کہا ہے کہ حنا پرویز بٹ کے بعض بیانات نہ صرف ان کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں بلکہ پنجاب حکومت کے لیے بھی شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وہ حنا پرویز بٹ کی سنجیدہ ٹوئٹس کے حوالے سے بات نہیں کرنا چاہتیں۔ انہوں نے کہا کہ حنا پرویز بٹ بعض اوقات ناسمجھی میں ایسی باتیں کر جاتی ہیں جو بعد میں ان کے لیے مسئلہ اور حکومت کے لیے شرمندگی کا سبب بن جاتی ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب ۔۔ حنا پرویز بٹ کو غیر سنجیدہ اور انکے بیانات کو باعث شرمندگی قرار دے رہی ہیں @hinaparvezbutt pic.twitter.com/h0WdUTG7fH
— Asma Iqbal (@Aasma_Official) October 21, 2026
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حنا پرویز بٹ نے ملتان میں وسیم عباس کی ہلاکت کے واقعے میں نامزد ملزم کی موت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مریم نواز کی حکومت میں فوری انصاف ملتا ہے‘، ان کے اس بیان پر سیاسی اور عوامی حلقوں میں بحث چھڑ گئی تھی۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے آئندہ 10 روز میں اے پی سی بلانے کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو ملتان کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر گاڑی تلے کچلے جانے کے نتیجے میں 15 سے 16 سالہ یتیم نوجوان وسیم عباس جاں بحق ہو گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق نوجوان کام چھوڑ کر جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
بعد ازاں واقعے میں نامزد ملزم مبینہ طور پر فرار ہونے کے بعد منگل کو بہاولپور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ ملزم کی ہلاکت اور حنا پرویز بٹ کے بیان نے واقعے کو بحث کا موضوع بنا دیا۔













جمعرات 22 اکتوبر 2026 

