لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج(results) کا اعلان کر دیا۔
لاہور تعلیمی بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 60.03 فیصد رہا، امتحان میں کل 1 لاکھ 65 ہزار 245 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 99 ہزار 191 طلبہ و طالبات کامیاب ہوئے۔
فیصل آباد تعلیمی بورڈ کےمطابق امتحان میں ایک لاکھ پانچ ہزار 663 طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے 65 ہزار 178طلبہ کامیاب قرار پائے، تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحان میں کامیابی کا تناسب 61.68 فیصد رہا، جبکہ باقی طلبہ کامیابی حاصل نہ کرسکے۔
دوسری جانب ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کے 11 ویں کلاس کےنتائج کے مطابق امتحان میں 55834 امیدوار شریک 30280 پاس، 25554 فیل ہوگئے، کامیابی کا مجموعی نتیجہ 54.23 فیصد رہا۔
مزیدپڑھیں:سہ ملکی سیریز: بچے نے میچ کا ٹکٹ خریدنے کیلیے بہن کا موبائل بیچ دیا؟
ضلع سرگودھا میں گیارہویں جماعت کا مجموعی نتیجہ 68.70 فیصد رہا، 25 ہزار 166 امیدواروں نے امتحان دیا، 17 ہزار 288 کامیاب قرار پائے۔
سرگودھا میں سرکاری اداروں کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب 63.25 فیصد رہا،نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کا نتیجہ 73.91 فیصد رہا، 14 ہزار 107 امیدواروں میں سے 10 ہزار 427 کامیاب ہوئے،پرائیویٹ امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 54.01 فیصد رہا، 1448 میں سے 782 امیدوار کامیاب ہوئے۔
نتائج چیک کرنے کا طریقہ
طلباء اپنا نتیجہ آن لائن چیک کرنے کے لیے متعلقہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ کا وزٹ کر سکتے ہیں، جہاں انہیں اپنا رول نمبر اور دیگر مطلوبہ تفصیلات درج کرنا ہوں گی۔
اس کے علاوہ، جو طلباء ایس ایم ایس کے ذریعے نتیجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ اپنے موبائل فون کے میسجز سیکشن میں اپنا رول نمبر لکھ کر اسے 800293 پر ارسال کر کے اپنا نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں۔ مکمل نتائج کی گزٹ پی ڈی ایف (Gazette PDF) بھی بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جائے گی۔













جمعرات 22 اکتوبر 2026 

