ندیم نانی والا کی بہن کو پروٹوکول دینا اور پیسے لے کر چھوڑنا پولیس کو مہنگا پڑگیا

Calender Icon ہفتہ 24 اکتوبر 2026

لاہور: پولیس کو مشہور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا(Nadeem Nani Wala) کی بہن ٹک ٹاکر سامیہ مبارک کو پروٹوکول دینا اور گرفتاری کے بعد چھوڑنا مہنگا پڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر سامیہ مبارک کو مبینہ طور پر پروٹوکول دینے اور پیسے لے کر چھوڑنے کے معاملے پر ڈیفنس بی پولیس کے ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس بی، محرر اور لیڈی کانسٹیبل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔سامیہ مبارک کو بغیر نمبر پلیٹ گاڑی پر روکا گیا تھا، اہلکاروں پر اختیارات سے تجاوز اور مبینہ طور پر پیسے لے کر ملزمان کو چھوڑنے کے الزامات تھے۔ سامیہ مبارک ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن ہیں۔

مزیدپڑھیں:پیٹرول کی قیمت برقرار جبکہ ڈیزل 1 روپے 91 پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شفاف انکوائری یقینی بنانے کے لیے تینوں اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات ایس ایس پی آپریشنز کے سپرد کردی گئی ہیں۔ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔