صارفین کے لیے خوشخبری، ایل پی جی کی فی کلو قیمتوں‌ میں بڑی کمی متوقع

Calender Icon اتوار 25 اکتوبر 2026

کراچی: شہر قائد میں ایل پی جی(LPG) بحران کم ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے کیوں کہ بحران کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاک ایران سرحد سے باوزرز کی سپلائی بحال ہو گئی۔

گبد ریمدان بارڈر سے ایل پی جی کے 200 سے زائد باؤزرز آج کلیئر ہونے کی امید ہے، ان باؤزرز کے کلیئر ہونے سے تقریباً 3 سے 4 ہزار ٹن ایل پی جی مارکیٹ میں آنے کا امکان ہے۔

ایل پی جی کی سپلائی بڑھنے سے قیمتوں میں فی کلو 50 سے 70 روپے تک کمی متوقع ہے، گزشتہ روز اس کے 2 جہازوں کی آمد ہوئی ہے، اور اب ایران سے باؤزرز کی سپلائی بھی بحال ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہازوں اور ایرانی باؤزرز کی آمد سے ملک بھر میں سپلائی بہتر ہونے کا امکان ہے، گیس کی دستیابی بڑھنے سے صارفین کو ریلیف ملنے اور قیمتیں کم ہونے کی توقع ہے۔

مزیدپڑھیں:مونچھوں والے بچے کی پیدائش، وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

پاک ایران گبد ریمدان بارڈر بھی کھل گیا ہے، اور پھنسے ہوئے ایل پی جی باؤزرز کی کلیئرنس شروع ہو گئی ہے، جس سے گیس کی قلت دور ہونے کی امید ہے، جب کہ درآمدی سپلائی بحال ہونے سے مارکیٹ میں بہتری متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ایل پی جی مکس کے جہاز پی جی سی یانیوس کی ایس ایس جی سی ٹرمینل پر آمد ہوئی ہے، پورٹ قاسم پر کارگو کی ہینڈلنگ جاری ہے، 4 ہزار 520 میٹرک ٹن ایل پی جی والا جہاز لنگر انداز ہو چکا ہے۔ ترجمان پورٹ قاسم کے مطابق ایل پی جی کے 3 ہزار 83 میٹرک ٹن کارگو والا جہاز گیس منتقل کر کے پورٹ قاسم سے روانہ ہو گیا۔