ڈھاکہ : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے بنگلہ دیش آرمی چیف جنرل وقار الزمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں ممالک کی عسکری قیادت کے مختلف سطحوں پر وفود کے باقاعدہ تبادلے کو بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں ابھرتی ہوئی عالمی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ بات چیت میں مشترکہ تربیتی مشقوں اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کے تجربات کے تبادلے پر بھی اتفاق رائے پایا گیا۔












منگل 28 اکتوبر 2025 