راولپنڈی : پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ ساؤتھ افریقہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔
ساؤتھ افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ پاکستان کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف ملا مگر گرین شرٹس 18.1 اوورز میں 139 رنز پر آل آؤٹ ہو گئیں۔ ساؤتھ افریقہ نے میچ 55 رنز سے جیت لیا۔
پاکستانی باؤلنگ میں محمد نواز نے 3 اور صائم ایوب نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ شاہین آفریدی، نعیم شاہ اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بیٹنگ میں بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، جس نے میچ کا رخ تبدیل کر دیا۔ صائم ایوب نے سب سے زیادہ 37 رنز بنائے مگر کوئی اور کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔
ساؤتھ افریقہ کی جانب سے کوربن بوش نے 14 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جورج نے 3، لیزاڈ نے 2 اور لنگی نے 1 وکٹ لی۔ ساؤتھ افریقن ٹیم نے باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں غلبہ حاصل کرتے ہوئے گرین شرٹس کو شرمندگی سے دوچار کر دیا۔
تین میچوں کی سیریز میں ساؤتھ افریقہ کو 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی۔












منگل 28 اکتوبر 2025 