اسلام آباد میں راول ٹاؤن کےقریب مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست دو افغان باشندے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ ملزمان خاتون سے موبائل چھیننے اور زیادتی کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر تھے۔
اسلام آباد پولیس زیرحراست ملزمان کی نشاندہی پر ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے راول ٹاؤن گئی تھی۔ جنگل میں چھپے 4 ملزمان نے زیرحراست ملزمان کو چھڑانے کیلئے اندھادھند فائرنگ کردی۔
زیرحراست ملزمان عبداللہ اورملہے خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے اور اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان عبداللہ اور ملہے خان دونوں افغانی شہری ہیں۔
مزید پڑھیں:سامہ مبارک کو پروٹوکول اور پیسے لے کر چھوڑنا پولیس کو مہنگا پڑگیا، 3 اہلکار معطل
سیکٹرجی فورٹین میں پولیس اورملزمان کے ساتھیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کوہاٹی گینگ کا ایک رکن زخمی ہوگیا۔













اتوار 25 اکتوبر 2026 

