برطانیہ، طوفان کے باعث 80 ہزار گھر بجلی سے محروم، متعدد پروازیں منسوخ، ایک شخص ہلاک

Calender Icon پیر 26 اکتوبر 2026

برطانیہ(United Kingdom) میں طوفان بوئیلو کے باعث متعدد علاقوں میں نظامِ زندگی متاثر ہوا، طوفان کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

80 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے، ریلوے نظام بھی متاثر جبکہ درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

مزیدپڑھیں:مری: شادی سے واپس آنے والی وین حادثے کا شکار، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

خراب موسم کے باعث فیری سروس بھی متاثر ہوئی۔ اسکاٹ لینڈ میں تیز ہواؤں کے باعث متعدد پل ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔