قومی اسمبلی، فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تنظیم نو سمیت اہم بلز کی منظوری دیدی

Calender Icon پیر 26 اکتوبر 2026

قومی اسمبلی نے فرنٹیئر کانسٹیبلری تنظیم نو، پاکستان اسٹڈی سینٹرز، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور ٹریول ایجنسیز بل کی منظوری دے دی۔

پاکستان ٹورسٹ گائیڈز، پاکستان ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس، موشن پکچرز اور نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ سے متعلق ترمیمی بلز بھی کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔

اسپیکرایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تنظیم نو بل اور پاکستان اسٹڈی سینٹرز ترمیمی بل وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیش کیے۔ جبکہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل پارلیمانی سیکرٹری کی جانب سے پیش کیا گیا۔

ایوان نے ٹریول ایجنسیز ترمیمی بل ، پاکستان ٹورسٹ گائیڈز ترمیمی بل اور پاکستان ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ترمیمی بل 2026 منظور کرلیے۔ تینوں بل پارلیمانی سیکرٹری کرن ڈار نے پیش کیے۔

پاکستان ٹورسٹ گائیڈز ترمیمی بل سینیٹ پہلے ہی منظور کرچکی ہے۔ قومی اسمبلی نے موشن پکچرز ترمیمی بل 2026 اور نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل بھی منظور کرلیا۔ مختلف بلز میں نعیمہ کشور کی ترامیم مسترد کردی گئیں۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کو پاکستان میں معاشی اصلاحات میں تاخیر پر شدید تحفظات

نکتہ اعتراض پر بولنے کا موقع نہ ملنے پر اپوزیشن رکن سہیل سلطان نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ دو بار گنتی کے باجود حکومت کورم پورا نہ کرسکی، جس پر اسپیکر نے اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔